مقبول خبریں
شام میں امریکی فوج کی کارروائی، داعش کا سربراہ مارا گیا: امریکی صدر
شام: امریکی فوج نے شام میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سربراہ کو ہلاک کردیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شام میں امریکی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سربراہ کو ہلاک کردیا۔
جو بائیڈن نے کہا کہ ابو ابراہیم ہاشمی قریشی عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شام اور ترکی کی سرحد پر امریکا کا آپریشن، رہنما القاعدہ کے مارے جانے کی اطلاعات
امریکی صدر جوبائیڈن نے واقعے کو بڑی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات شام کے علاقے ادلب میں امریکی افواج نے کاروائی کی تھی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 13 شامی افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔