جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی کے شہریوں کی خواہشات یہاں کی سڑکیں پوری کرتی ہیں!

03 فروری, 2022 14:41

کراچی کے شہری بالخصوص کراچی کی سڑکیں اپنی مثال آپ پے،  اور اس پر روزانہ سفر کرنے والوں کے مشاہدات پر مبنی باتیں ملاحظہ فرمائیں کہ جب جلے ہوئے قلب سے کچھ ایسی باتیں ہوئی بلکہ تخلیق ہوئی جسے اقوال شری یا پھر اقوال قلبی بھی کہا جاسکتا ہے۔

 

Sindh govt, KMC turn blind eye to National Highway's abysmal condition

 

ایک کراچی والا اپنے بچپن کی خواہش سناتے ہوئے کہتا ہے "بچپن ہی سے بہت خواہش تھی کے میں گھوڑا پالوں گا اور گھوڑے کی سواری کروں گا، لیکن گھر کے حالات سازگار نہیں تھے کیونکہ گھوڑا پالنا مشکل اور مہنگا کام تھا۔ پھر ہم جوان ہوئے تو بائیک کی سواری سیکھ لی اور کراچی کی سڑکوں پر نکل گئے ۔ کراچی کی اکثر سڑکوں پر جب بائیک چلائی تو بچپن کی خواہش یاد آگئی ، کیونکہ کراچی کی کچھ سڑکوں کی حالت ایسی ہے کہ جب بھی بائیک چلاؤ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گھوڑے کی سواری ہورہی ہے ۔ شکر ہے کہ ہم کراچی میں رہتے ہیں ورنہ گھوڑے کی سواری کا خواب ادھورا جاتا۔”

 

Urban flooding — who is responsible for Karachi′s woes? | Asia | An  in-depth look at news from across the continent | DW | 28.08.2020

 

اس بارے میں پڑھئے : انسانیت کا جنازہ ہے ذرا ہاہاہا کرکے نکالئے 

 

کراچی کا صحافی طالب علم جو بہت زیادہ خبریں سنتا تھا اس نے اپنا واقعہ کچھ یوں سنایا "پاکستانی خبروں میں بلیک واٹر کا ذکر اکثر سنائی دیتا تھا۔ بلیک واٹر کا جب ذکر سنتا تھا تو یہ ہی خیال آتا ہے کراچی میں وائٹ واٹر کی کمی ہے تو شائد بلیک واٹر کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے، خیر یہ فکر بھی آگے پیچھےہوگئی۔پھر پتا چلا کے یہ امریکا کی کوئی سیکیورٹی ایجنسی ہے، تجسس بڑھ گیا ، بڑا دل تھا کے کبھی انھیں یعنی بلیک واٹر کو قریب سے دیکھوں ۔ مگر ممکن نہ تھا ، کیونکہ ان کا پاکستان آنے کا کوئی ارادہ نہ تھا اور میرا امریکا جانے کا کوئی امکان نہ تھا۔ایک دن ہمیں پتا چلا کے بلیک واٹر دیکھنے کے لئے امریکا جانے کی ضرورت نہیں کراچی کی اکثر سڑکوں پر بلیک واٹر موجود ہے۔ کچھ سڑکوں پر یہ کئی سالوں سے ہے اور کچھ سڑکوں پر بارش کے بعد یہ تعینات ہوجاتے ہیں ۔ ہم پہنچ گئے بلیک واٹر دیکھنے لیکن 2 منٹ سے زیادہ نہ دیکھ پائیں اور ناک پر ہاتھ رکھتے ہوئے بلیک واٹر دیکھنے کی خواہش سے توبہ کرلیا۔”

 

Prohibition on traveling on less used roads around Karachi – IG News

 

کراچی کا نیا نیا وی لاگر اپنی کہانی کچھ یوں بیا ن کرتا ہےکہ ” اکثر اوقات سوشل میڈیا پر دبئی کی ویڈیوز اور وی لاگز دیکھتا رہتا ہوں، ان وی لاگز اور ویڈیوز میں بہت سی جگہیں نظر آتی ہیں مگر ایک جگہ جو ہر وی لاگ میں دکھائی دیتی تھی وہ تھی ڈیزرٹ سفاری ۔ جہاں صحرا میں بڑی بڑی گاڑیاںدوڑتی تھی اور مٹی کا ایسا دھواں اُڑتا تھا کہ گاڑیاں اس میں غائب ہوجاتی تھی۔ دیکھنے میں یہ نظارہ اتنا پرلطف ہوتا تھا کہ دل ہونے لگا کے کاش اس سفاری کے ہم بھی مزہ لے سکیں مگر پھر یاد آیا کے ہم تو کراچی میں رہتے ہیں اور اس طرح کے سفاری کے مزے ہم اکثر و بیشتر لیتے رہتے ہیں۔اب ہمیں جو چیز فری میں میسر ہے اس کے لئے اتنے پیسے خر چ کرنے کی ضرورت کیا ہے بھلا، تو ہم نے دبئی جانےکا ارادہ کراچی کے فری ڈیزرت سفاری کے اختتام تک ملتوی کردیا۔”

 

30 illegal motorcycle race groups operational in Karachi: report

 

یہ پڑھیں : سڑکوں پر ہوتی بد اخلاقیاں

 

کراچی کے ایک نوجوان جس نے نئی نئی بائیک چلانی شروع کی تھی اس نے اپنی کہانی کچھ یوں سنائی "بھئی کراچی کے لڑکوں کو جس طرح کرکٹ کھیلنے کاشوق ہوتا ہے تقریباً اتنا ہی شوق اسے بائیک چلانے ، تیز دوڑانے اور بائیک سنوارنے کا بھی ہوتا ہے۔ کافی لڑکے دوسرے والے شوق کو پورا کرنے کے لئے جتن کرتے ہیں ۔ اسی طرح ان لڑکوں کو بائیک ریسنگ دیکھنے کا شوق بھی ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سےپاکستان میں بائیک ریسنگ اسپورٹس اتنا عام نہیں ہوا اور باہر جاکر اسے پورا کرنا انتہائی مہنگا سلسلہ ہے۔ لیکن آخر کار یہ بھی شوق کراچی کی سڑکوں پر پورا ہوگیا کہ جب رات گئے کراچی کی سڑکوں پر شپڑ گینگ کی بائیک ریسیں دیکھی ۔یہ رونگٹے کھڑے کردینے والی ریس ایک بار نہیں اکثر اوقات دیکھی کے جب ہفتے کی رات کو شپڑ گینگ کے گڈ لوکنگ ، براؤن بال والے بائیکر آلٹر بائیک بھگاتے ہوئی دکھائی دئیے اور پھرہم کراچی کی نعمتوں پر دانت پیستے ، افسوس کرتے رہ گئے۔”

 

نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top