جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا: گھر سے انسانی لاش سمیت 100 سے خطرناک زائد سانپ برآمد

22 جنوری, 2022 13:36

امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک گھر سے 100 سے زائد سانپ میں گھری انسانی لاش ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے چارلس کاؤنٹی میں ایک گھر سے 49 سالہ شخص مردہ پایا گیا جبکہ اس کے گھر میں تقریباً124 سانپ میں موجود تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس مردہ شخص کے پڑوسی نے اسے تقریباً ایک دن سے نہیں دیکھا جس کے بعد اسے تشویش ہوئی اور اس نے گھر جانے کا فیصلہ کیا تاہم جب اس نے کھڑکی سے دیکھا تو آدمی گرا ہوا تھا جس کے بعد اس نے فوری مدد کے لیے ریسکیو ٹیم کو اطلاع کی، تاہم جب ریسکیو اہلکار گھر پہنچے تو انہوں نے اس شخص کو مردہ پایا۔

یہ بھی پڑھیں: 12 فٹ لمبا مگرمچھ سڑک پر آگیا، فوج طلب کرلی گئی

حکام کے مطابق ان سانپوں میں اکثر سانپ زہریلے ہیں جن میں کوبرا اور بلیک ممباس بھی شامل تھے تاہم انہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔

حکام نے مزید بتایا کہ مردہ شخص کے گھر میں سانپ جو پنجروں میں بند تھے اس میں سے اکثر غیر قانونی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top