جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل کی مقبوضہ علاقوں میں مزید غیر قانونی تعمیرات، یورپی ممالک نے مخالفت کردی

20 جنوری, 2022 17:15

فرانس، جرمنی، اٹلی اور اسپین نے بیت المقدس میں نئی اسرائیلی تعمیرات کی مخالفت کردی۔

چاروں یورپی ممالک نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں نئی بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پر روک دے۔

یورپی ممالک نے 3500 سے زائد مکانات کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اقدام دو ریاستوں کے قیام میں رکاوٹ بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو ارکان ہلاک

اسرائیلی کی نئی بستیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جس سے مغربی بیت المقدس کا مشرقی بیت المقدس سے زمینی رابطہ منقطع ہوجائے گا۔

اسرائیل رواں ماہ سے بیت المقدس میں نئی بستیوں کی تعمیر شروع کرنے جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top