مقبول خبریں
رونالڈو نے دی راک کو ہرا کر انسٹاگرام پر مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
واشنگٹن: دی راک کے نام سے مشہور ڈوائن جانسن ہالی ووڈ کو لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹاگرام پر پیچھے چھوڑدیا۔
ہوپر نامی ایک ویب سائٹ نے انسٹاگرام پر مہنگی ترین پوسٹ کرنے والوں کی فہرست جاری کی، جس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ کوئی بھی شخص انسٹاگرام پر مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل حاصل نہیں کرسکا۔
اس اعتبار سے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے 16 لاکھ 4 ہزار ڈالر (28 کروڑ 29 لاکھ روپے) جبکہ ڈوائن جانسن فی کس پوسٹ 15 لاکھ 23 ہزار ڈالر (26 کروڑ 86 لاکھ روپے) وصول کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریسلر و اداکار ڈوائن جانسن نے گھر کا سیکیورٹی گیٹ اکھاڑ کر پھینک دیا
رپورٹ کے مطابق اپنی تنخواہ، توثیق شدہ اور کاروباری معاہدوں کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اب ارب پتی ہوچکے ہیں۔