جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

مریم صفدر کے پاس سیاسی طور پر کہنے کو کچھ نہیں بچا: فرخ حبیب

13 اکتوبر, 2021 18:54

اسلام آباد: فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ایک سال میں مریم صفدر اپنے کیس میں 12سے زائد بار التوا لے چکی ہیں، مریم صفدر کے پاس سیاسی طور پر کہنے کو کچھ نہیں بچا۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا مریم صفدر کی میڈیا سے گفتگو پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جتنے مرضی جادوئی گلاس اٹھا لیں یا الہٰ دین کا چراغ رگڑ لیں کرپشن کا حساب دینا ہوگا، کرپشن سے بنائے فلیٹس کی سزا جنتر منتر والے قطری خط سے ختم نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: این آر او دے کر ٹوئٹسں کے ذریعے الزام لگانے کا وقت ختم ہوگیا : مریم اورنگزیب

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم صفدر کے پاس سیاسی طور پر کہنے کو کچھ نہیں بچا، اصل مقدمہ ان کا اپنا کیس ہے، جس کو انہوں نے پچھلے 3سالوں سے چلنے نہیں دیا، ایک سال میں مریم صفدر اپنے کیس میں 12سے زائد بار التوا لے چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر بتائیں 2006 میں کیلبری فونٹ کیسے ایجاد ہوگیا تھا، جنتر منتر اور طوطا فال کا حساب شریف خاندان کو دینا پڑے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top