جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

والدین سے اپیل کرتی ہوں اپنے بچوں کو وقت دیں

26 نومبر, 2018 21:58

لاہور : والدین کو اپنے بچوں کےلئے وقت نکالنا چاہیے ، نفسا نفسی کے موجودہ دور میں والدین اور بچوں کے درمیان فاصلہ بڑھ رہا ہے

فلمسٹار ثناءنے کہاوالدین سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی وقت دیں ۔ایک دوسرے کو وقت نہ دینے کی وجہ سے رشتے بھی احساسات سے عاری ہوتے جا رہے ہیں ۔

ثناءنے کہا میری پہلی ترجیح اپنے بچوں کی بہترین پرورش ہے کیونکہ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اپنے بچوں کے لئے ہی کرتے ہیں ۔اگر ہمارے اور ان کے درمیان ایک فاصلہ آجائے گا تو اس کا سب سے گہرا نقصان دونوں کو اٹھانا پڑتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر فخر ملائیشیا میں ہوتے ہیں اور انکی عدم موجودگی کی وجہ سے مجھے ماں اور باپ دونوں کا رول ادا کرنا ہوتاہے اور خدا کا شکر ہے کہ میں نے اب تک اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت اور پرورش بڑے اچھے انداز میں کی ہے ۔

میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ جو بھی پراجیکٹ سائن کروں اسکا شیڈول اس طرح طے ہو کہ میں اپنے بچوں پر مکمل توجہ دے سکوں ۔ میری کوشش ہے کہ وہ بڑے ہو کر اس ملک کے ذمے دار اور مہذب شہری بنیں ۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top