مقبول خبریں
ڈیم کی تعمیر پاکستان کے لئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے، جسٹس ثاقب نثار
لندن میں یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر پاکستان کے لئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چندوں سے ڈیم نہیں بنتے۔ شعور پیدا کرنے کے لئے فنڈ بنایا۔ خوشی ہے اب پوری قوم نے ڈیم کی تعمیر کو مشن بنالیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثارنے۔کہا ڈیم اگر چالیس سال پہلے بن جاتے تو معاشی مسائل اتنے گھمبیر نہیں ہوتے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار اِن دنوں برطانیہ کے نجی دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ تقاریب میں شرکت کر رہے ہیں۔