مقبول خبریں
اداکارہ میرا نے ارشد ندیم کو "کرکٹر” بنا ڈالا
لاہور: میرا کی انگلش کے ساتھ ساتھ حالات حاضره سے متعلق معلومات بھی خراب نکلی۔
پاکستانی اداکارہ میرا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کو کرکٹر بنا ڈالا کہا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ان کی محنت نظر آ رہی تھی۔ انہوں نے بہت ایمانداری سے کھیلا۔
یہ بھی پڑھیں اداکارہ میرا کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ
اداکارہ نے کہا کہ ان کی باڈی لینگویج میں ایمانداری نظر آرہی تھی ، ڈسپلن تھا، حکومت کو ہمارے ہیروز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ہے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں 4 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا تاہم وہ فائنل نہ جیت پائے۔