جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افغانستان: اقوام متحدہ کی عمارت پر حملہ، ایک افغان پولیس اہلکار ہلاک

01 اگست, 2021 10:55

ہیرات: افغانستان کے شہر ہیرات میں واقع اقوام متحدہ کی ایک عمارت پر حملے میں ایک افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

اس مغربی افغان شہر کے بیرونی حصے میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کسی بھی ملک کے خلاف سرگرميوں کا اڈا نہيں بنے گا : طالبان

افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء کے عمل کے دوران رواں برس مئی سے طالبان کی ملک بھر میں کارروائیوں میں شدید اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس دوران طالبان نے ملک کے کئی اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے، جن میں ہیرات صوبے کے متعدد اضلاع بھی شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top