جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

کوئٹہ اور تربت میں بھی کورونا وائرس ڈیلٹا کے کیسز سامنے آگئے

13 جولائی, 2021 14:26

کوئٹہ : کراچی کے بعد کوئٹہ اور تربت میں بھی کورونا وائرس ڈیلٹا کے کیسز رپورٹ ہوگئے۔

سیکریٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر بلوچستان عزیر احمد جمالی نے کوئٹہ اور تربت میں کورونا وائرس ڈیلٹا کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 21 سیمپلز اسلام آباد بھجوائے گئے، جن میں کوئٹہ کے 11 اور تُربت کے 5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اسلام آباد سے آنے والی رپورٹ میں انڈین وائرس ڈیلٹا کی نشاندہی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے ایک ہی خاندان کے 9 افراد انڈین کورونا ڈیلٹا وائرس کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ مکران ڈویژن میں زیادہ لوگ مڈل ایسٹ سے آتے ہیں۔ مکران اور کوئٹہ کے لوگوں کی کراچی آمدورفت زیادہ ہے، جس سے یہ وائرس منتقل ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top