جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

کوہِ نور ہیرے کی واپسی کی درخواست، ایڈشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان طلب

13 جولائی, 2021 12:46

لاہور : عدالت نے کوہِ نور ہیرے کی واپسی کی درخواست پر ایڈشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں کوہِ نور ہیرا پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد وحید نے برسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ برطانیہ نے یہ ہیرا مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پوتے دلیپ سنگھ سے چھینا تھا اور اسے برطانیہ لے جایا گیا تھا، جب 1953ء میں ملکہ الزبتھ ثانی نے برطانیہ کا تخت سنبھالا تو یہ ہیرا اُن کے تاج کا حصہ تھا۔ ملکہ الزبتھ کوہِ نور نامی اس ہیرے پر کوئی حق نہیں رکھتیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے، سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

درخواست گزار کے مطابق کوہ نور ہیرے کا وزن 105 قیراط ہے اور اس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔ کوہِ نور پنجاب صوبے کا ثقافتی ورثہ ہے اور اس کے شہری اس کے اصل مالک ہیں۔ عدالت، حکومت کو یہ ہدایت جاری کرے کہ وہ یہ ہیرا برطانوی حکومت سے واپس لے۔

عدالت نے درخواست پر سماعت 16 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ایڈشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top