جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

کورونا وائرس؛ بلوچستان میں عید سے پہلے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

11 جولائی, 2021 15:29

کوئٹہ: لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کیسز بڑھنے پر گزشتہ عید سے پہلے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، اپریل کے بعد سب سے زیادہ گزشتہ روز کورونا کی شرح رپورٹ ہوئی۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن طرز کی نئی پابندیاں لگادیں ہیں، کیسز بڑھنے پر گزشتہ عید سے پہلے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈیلٹا وائرس انتہائی خطرناک قرار، این سی اوسی نے جامع حکمت عملی مرتب کرلی

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ عید سے پہلے لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج برآمد ہوئے، کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، عید قریب آتے ہی بازاروں، مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا ہے، اپریل کے بعد سب سے زیادہ گزشتہ روز کورونا کی شرح رپورٹ ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کی شرح 9.43 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی، بلوچستان میں کاروباری مراکزرات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کو غیرضروری کاروباری مراکز بند رہیں گے، ریسٹورنٹس میں 50 فیصد تک لوگ بیٹھ سکتے ہیں، بلوچستان میں جمعہ کو تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top