جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

سلیکٹڈ کا سورج آزاد کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دیں گے : مریم نواز

09 جولائی, 2021 15:59

مظفرآباد : مریم نواز کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بعد آزاد کشمیر بھی بھارت کو دینے کی تیاری ہے، سلیکٹڈ کا سورج آزاد کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دیں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پٹہکہ آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ یہاں کی آبادی 3 ہزار ہے۔ جلسے میں اتنے افراد کو دیکھ کر حیرانی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں باہر سے نہیں آئی، کشمیر میرا گھر ہے، میرے خون کے اندر ہے، میرے دل میں رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک کر آگئے۔ میری اطلاع کے مطابق اس میں عمران خان کی مرضی شامل تھی۔ کچھ لوگ آپ کو لالچ دینے یہاں آرہے ہیں۔ کشمیر فروشی کے بعد کیا منہ لے کر یہاں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اتنی ساری قربانیاں دینے کے بعد ہم پاگل ہیں جو کسی سے ڈیل کرلیں : مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو کشمیریوں کا خون بیچنے کا حق کس نے دیا؟ کشمیر کا سودا کردیا اور کہتے ہیں ہفتے میں ایک دن سوگ منائیں گے۔ ہم نے مقبوضہ کشمیر فتح کرنا تھا، اب آزاد کشمیر فتح کرنے آرہے ہیں۔ اب آزاد کشمیر کو بھی کاٹنے کی تیاری ہورہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے بعد آزاد کشمیر بھی بھارت کو دینے کی تیاری ہے۔

لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا۔ جس نے ساری عمر کھیل کود میں گزاری ہو وہ کیا جانے خارجہ پالیسی کیا ہوتی ہے۔ سلیکٹڈ کا سورج پاکستان میں غروب ہورہا ہے، اس سورج کو ہم آزاد کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے بجٹ آیا ہے روز مہنگائی ہوتی ہے۔ عمران خان کہتے ہیں شاید پھر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے۔ عوام کو سستی روٹی، چینی کیلئے آپ کے پاس پیسہ نہیں۔ عوام کیلئے پیسہ نہیں، کشمیر پر خرچ کرنے کیلئے ہے؟ عمران خان یاد رکھیں کشمیر کے عوام بکنے والے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سروے کے مطابق ن لیگ کشمیر کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ نوازشریف نے دن رات کام کرکے لوڈشیڈنگ کا عذاب ختم کیا۔ آپ نواز شریف کی زبان بندی کرادیں، وہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ نوازشریف نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر کا مقدمہ لڑا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top