جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا عمران خان کو خط،رہائی کی اپیل کردی

07 نومبر, 2018 12:08

اسلام آباد : امریکی جیل میں مقید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے رہائیکی  اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کہ وزیراعظم عمران خان نےماضی میں میری بہت حمایت کی، وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی قونصل جنرل کی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط قونصل جنرل کے حوالےکیا۔

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی خط میں ان سے رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔ اورکہا کہ قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں، قید کی سزا غیر قانونی ہے، مجھے اغوا کرکے امریکا لایا گیاتھا۔

عافیہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےماضی میں میری بہت حمایت کی، وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں۔

عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کے مخالفین کو کہا کہ عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو اپنی تنقید بند کر دینی چاہیے، انہوں نے ماضی میں غلطیاں کیں مگر اب وہ ویسے نہیں رہے اور اسلامی قوانین میں غلطیوں پر توبہ کرنے والے کی غلطیاں معاف کر دی جاتی ہیں۔

یاد رہے  پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا تھا کہ امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے شکایت کی ہے کہ جیل کے عملے کی طرف سے اُن کے ساتھ نامناسب سلوک کیا گیا۔

خیال رہے امریکا نے دعویٰ کیا کہ عافیہ صدیقی کو افغان جنگ کے دوران افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا،عافیہ صدیقی پر امریکی فوجی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تاہم عافیہ صدیقی نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کودوہزاردس میں امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پرحملہ کرنے کے الزام میں 86 سال قید کی سزاسنائی تھی، وہ ٹیکساس کی جیل میں قید ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top