جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حکومت کا2روزہ ختمِ نبوتﷺانٹرنیشنل کانفرنس کے انعقادکافیصلہ

07 نومبر, 2018 10:15

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کو 2 روزہ ختمِ نبوت انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے حالیہ احتجاج اور اس سے نمٹنے سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ مطابق وزیرِاعظم عمران خان کو موجودہ صورتحال پر بھی بریف کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دو روزہ ختمِ نبوت ﷺ انٹرنیشنل کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں امامِ کعبہ، وائس چانسلر جامعۃ الاظہر اور شام کے مفتی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ کے پیغامِ رحمت کو آئندہ نسلوں تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top