جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا غزہ جنگ میں شہید بچوں کو خراج عقیدت

29 مئی, 2021 16:53

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حالیہ غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

نیو یارک ٹائمز نے اسرائیلی بمباری سے شہید کم از کم 67 فلسطینی بچوں کی تصاویر صفحہ اول پر شائع کی ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تصاویر کا عنوان رکھا ہے’یہ صرف بچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 242 ہوگئی

اسرائیل کی غزہ پر ہزاروں کی تعداد پر بمباری کے باعث کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنیں اور اس بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 67 فلسطینی بچے شہید ہوئے جب کہ اسرائیل پر راکٹ باری سے 2 بچے جان سےگئے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر کا غزہ کی تعمیر نو کے لئے 500 ملین ڈالر امداد کا اعلان

نیویارک ٹائمزکے مطابق غزہ جنگ کے دوران جان سے جانے والے بچوں کی عمریں 18برس سے کم تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم تباہ کن اثرات چھوڑ گئے

اخبار لکھتا ہے کہ جنگ کے باعث جان سے جانے والے بچوں میں کچھ ڈاکٹربنناچاہتے تھے کچھ آرٹسٹ اور کچھ کے دلوں میں لیڈر بننے کی خواہش تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top