جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم تباہ کن اثرات چھوڑ گئے

23 مئی, 2021 13:04

غزہ: اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کم ازکم 8 لاکھ فلسطینی پینے کے صاف پانی سے محروم ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں فراہمی آب کا پچاس فیصد نظام ناکارہ ہوگیا ہے، کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 242 ہوگئی

سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے کئی گلیوں اور سڑکوں پر گندہ پانی جمع ہوگیا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے مطابق اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں 17 ہزار مکانات اور تجارتی یونٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top