جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خاتون 4 ارب روپے سے محروم، لاٹری کپڑوں کیساتھ دھل گئی

17 مئی, 2021 13:57

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خاتون 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یعنی تقریباً 4 ارب روپے کی لاٹری جیت کر بھی انعامی رقم سے محروم ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کی خاتون کا انعامی ٹکٹ غلطی سے کپڑوں میں ہی دھل گیا تھا، لاٹری کے منتظمین نے خاتون کے دعوے کی تحقیقات شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکسی ڈرائیور کی اڑھائی کروڑ پائونڈ کی لاٹری نکل آئی

خاتون کے ٹکٹ لیتے ہوئے سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کر لی گئی ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ٹھوس ثبوت کے بغیر انعام نہیں دیا جا سکتا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top