جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بطوروکیل عدلیہ کا احترام مجھ پر لازم ہے،فواد چوہدری

31 اکتوبر, 2018 14:56

اسلام آباد :وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میرابیان سپریم کورٹ یاعدلیہ سےمتعلق نہیں بیوروکریسی سے متعلق تھا۔بطوروکیل عدلیہ کا احترام مجھ پر لازم ہے.

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیف جسٹس صاحب نے حکم کیا اور میں عدالت میں حاضر ہوگیا، سپریم کورٹ سمیت عدلیہ جو بھی حکم کرے گی اس پر عمل ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرابیان سپریم کورٹ یاعدلیہ سےمتعلق نہیں بیوروکریسی سےمتعلق تھا، بطوروکیل بھی عدلیہ کا احترام مجھ پر لازم ہے، عدالت کی توہین کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔میں نے اداروں میں اختیارات کے توازن کی بات کی تھی.

مولانافضل الرحمان کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہان کو  تو بس یہ ہی کہوں گا لگے رہو منا بھائی.

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top