جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

واٹس ایپ پیسے کیسے کماتا ہے

24 اکتوبر, 2018 14:37

دیگر اپلیکیشنز کی طرح واٹس ایپ اشتہارات سے آمدنی حاصل نہیں کرتا ہے۔ لیکن اب واٹس ایپ کی پیڈ سروس جلد صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔

فروری 2018 سے وائس ایپ 1.5 بلین سے زائد صارفین کے ساتھ سب سے مقبول پیغام رسانی کی ایپلی کیشنز مانی جارہی ہے۔

یہ ایپ صارفین کو سماجی رابظے کیلئے ٹیکسٹ پیغامات ،آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے، تصاویر اور دیگر ذرائع ابلاغ جیسے دستاویزات، اور لوکیشنز بھیجنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

واٹس ایپ 2009 میں سابق یاہو! ملازمین برائن ایکٹون اور جان کوم کی طرف سے مہنگی ایس ایم ایس سروس کے متبادل کے طور پر قائم کیا گیا تھا،

صارفین اس ایپ کو انسٹال کر کے کانٹیکٹ لسٹ اور پیغامات مفت اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلیکیشن تمام ونڈوز فونز، نوکیا فونز، بلیک بیری موبائلز، اینڈرائیڈ اور آئی فونز اورڈیسک ٹاپ کے لئے دستیاب ہے۔

بہت سی دوسری اپلیکیشن کی طرح واٹس ایپ اشتہارات سے آمدنی حاصل نہیں کرتا ہے۔ واٹس ایپ پلیٹ فارم اشتہارات سے پاک اس لئے تیار کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو فوری پیغام رسانی میں آسانی ہو۔ کیونکہ اشتہارات صارف کے اس تجربے کو نمایاں طور پر نقصان پہنچاتے ہیں۔

اس سال جنوری میں کمپنی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق اب واٹس ایپ نے "پیڈ ورژن” کے ساتھ آنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں صارفین سے 1 ڈالرکی سالانہ رکنیت فیس چارج کی جائے گی۔ انڈیا سمیت کچھ ممالک میں اس پرپہلے ہی عملدرآمد کیا جا چکا ہے۔

 

 

.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top