جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستانی شوبز انڈسڑی کو یکے بعد دیگرے دو بڑے دھچکے – جی ٹی وی اسپیشل

26 مارچ, 2021 16:44

25 مارچ کو نہ صرف پاکستانی میوزک انڈسڑی کو بلکہ دنیا بھر کے موسیقی کے دلدادہ لوگوں کو ایک خبر ملی جس کے بعد ان کا دل بیٹھ گیا۔اسڑنگز آن لائن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی اور اس پوسٹ کے مطابق اسٹرنگز بینڈکو 33 سال بعد ختم کردیا گیا ۔

یہ صرف خبر نہیں تھی بلکہ ایک دھچکا تھا جو کڑوڑوں شائقین موسیقی کو لگا۔

 

ایک خبر تھی جو جمعرات کی رات ملی لیکن جیسے تیسے وہ خبر برداشت کرلی۔ لیکن پھر جمعے کی صبح ایک اور خبر ملی جس نے نہ صرف پاکستانیوں کو بلکہ ہر اس بندے کو افسردہ کردیا جو پاکستانی ڈراما انڈسڑی سے وابستہ تھا ۔جمعہ کی صبح جب لوگ بیدار ہوئے تو انھیں معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کی رحلت کی خبر ملی جوکڑوڑوں پاکستانیوں بلکہ دنیا بھر کے ڈرامہ شائقین کے دل پر بجلی بن کر گری۔

 

pakistani-showbiz-industry-faces-two-big-loss-in-two-days-urdu-gtv-special

 

 

اسٹرنگز صرف بینڈ نہیں تھا دونسلوں کے جذبات اس بینڈ سے وابستہ تھے۔ایک سے بڑھ ایک شاہکار گانوں کا خالق یہ ہی بینڈتھا۔اسڑنگز بینڈ کا آغاز 1988 میں ایک کالج سے ہوا جہاں چار دوستوں نےقدم اٹھایا اور پھرقدم بلندیوں کے جانب بڑھنے لگے۔

تاہم 4 سال کے بعد ہی دو ارکان نےاس بینڈ کو الوداع کردیا جس کے بعد اس بینڈ کے قدم کچھ عرصے کےلئے تھم گئے، مگر پھر سال2000 میں صرف 2 لوگوں نے مضبوطی کے ساتھ پلٹےاور پھر کڑوڑوں دلوں کی تاروں کو چھیڑ کر رکھ دیا۔

بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ پر مبنی اس جوڑی نےایسے ایسے گانے تخلیق کئے جس نے پڑوس ممالک کے کڑوڑوں شہریوں پر بھی جادو کردیا۔

 

pakistani-showbiz-industry-faces-two-big-loss-in-two-days-urdu-gtv-special

 

 

اس بینڈ نےکمال موسیقی ترتیب دی ۔ درجنوں گانے گائے اور ہر گانے کو بھر پور پذیرائی ملی۔دھانی اور دور جیسےالبم ترتیب دئیے جس کے گانے آج تک شوق سے گائے اور سنے جاتے ہیں۔

اس بینڈ نے جتنے گانے ترتیب دئیےوہ سب مشہور ہوئے مگر ان مشہور گانوں میں سے بھی جوسب سے زیادہ مشہور ہوئے وہ ” کوئی آنے والا ہے، آخری الوداع، نجانے کیوں ” تھے۔

یہ گانے آج تلک کڑوڑوں لوگوں کے دل کے اندر موجود ہے جو اکثر اوقات لبوں پر آجاتے ہیں اور پھر لوگ اس میں کھو جاتے ہیں۔ اس بینڈنے ان گانوں کے ساتھ ساتھ کلاسیکی گیتوں اور یادگار لائیو پرفارمنسز سے بھی لاکھوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

لیکن اب یہ آواز اور خوبصورت دھنیں میسر نہیں آئیں گی کیونکہ کڑوڑوں لوگوں کے دلوں سےجڑا یہ تار اب ٹوٹ چکا ہے۔

 

pakistani-showbiz-industry-faces-two-big-loss-in-two-days-urdu-gtv-special

 

جمعہ کی صبح  ایک اور خبر ملی کے پاکستان کی ملکہ ہم سے بچھڑگئی ہیں۔ جی جی پاکستانی ڈراموں کی ملکہ” حسینہ معین” دنیا سے رخصت ہوگئی۔کڑوڑوں لوگوں کے دلوں میں مقیم ملکہ کا راج اب اسکرین پر دوبارہ تو نہیں ہوگا مگر دلوں میں راج ہمیشہ برقرار رہے گا۔

حسینہ معین نے طویل عرصے تک ڈرامہ انڈسڑی میں بھرپور راج کیا اور ان کے لکھے ڈرامے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اب تک بڑی شوق سے دیکھے جاتے ہیں۔پاکستانی ڈراموں میں رومانوی کردار کو خوبصورت انداز سےپیش کرنا ہو یا پھر لڑکیوں کو بولڈ اندازسے پیش کرنا ہو، حسینہ معین کو ان دونوں جہتوں میں ملکہ حاصل تھا ۔

 

pakistani-showbiz-industry-faces-two-big-loss-in-two-days-urdu-gtv-special

 

ملکہ کے لکھے ڈراموں میں خواتین کو مختلف زاویےسے پیش کیا جاتا تھا یہ ہی وجہ ہے کہ انھیں خودمختار،نسوانی خوبصورتی کو تخلیق کرنے والی بھی تخلیق کارہ بھی مانا جاتا تھااور یہ ہی ان کا خاصہ تھا کہ انھوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو نئی راہ دکھائی بلکہ اس انڈسٹری کی تربیت کی جس کی وجہ سے اس انڈسٹری نے اپنا مقام بنایا۔

حسینہ معین صاحبہ کو اگر پاکستانی ٹیلی ویژن کی سب سے کامیاب ڈرامہ نگار کہاجائے تو ہرگز مبالغہ نہ ہوگا۔ان کا لکھا کوئی ایسا ڈرامہ نہ تھا جو مشہور نہ ہوا۔ مشہور ڈراموں میں جو چند تھے،اس میں "تنہائیاں، ان کہی، دھوپ کنارے، پرچھائیاں ، آہٹ ، دھند،دیس پردیس جیسے شاہکار ” شامل تھے۔

 

pakistani-showbiz-industry-faces-two-big-loss-in-two-days-urdu-gtv-special

 

حسینہ معین نے نہ صرف ڈرامے تخلیق کئے بلکہ کئی فلمیں اور ٹیلی فلمز بھی لکھی۔ان تما م اسکڑپٹ میں ایسے ایسے لازوال کردار تھے جو عوام میں بے حد مقبول ہوگئے اور امر ہوگئے۔حسینہ معین ایک نہیں دو نہیں تین نسلوں کےدلوں کی ترجمان تھی۔ ان کے ڈرامے فیملی ڈرامے تھے اور پوری فیملی ایک ساتھ بیٹھ کر ان کے ڈرامےدیکھتی اور محظوظ ہوتی تھی۔ان کے ڈرامو ںمیں صرف انٹرٹینمنٹ نہیں تھی بلکہ معاشرتی تعلقات، زندگی کی تلخ اور خوبصورت حقیقت ، رشتوں کی اقدار کی ترجمانی بھی ہوتی تھی۔حسینہ معین صاحبہ یہ انڈسڑی ہی نہیں بلکہ کڑوڑوں لوگ آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top