مقبول خبریں
امریکی وعدوں پر اعتبار نہیں۔ پہلے عمل کرے ؛ ایرانی سپریم لیڈر
تہران: ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے امریکا کے وعدوں پر اعتبار نہیں کرتے اس لیے جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے امریکا کو پہلے تمام پابندیاں اٹھانی ہوں گی۔
ایران کے سپریم لیڈر اور روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر ڈیل پر عمل درآمد سے متعلق ایران کی پالیسی واضح ہے،
امریکی وعدوں پر اعتبار نہیں۔ امریکا عملاً پہلے ایران پر عائد تمام پابندیاں اٹھائے تو ہی ایران 2015 کے معاہدے میں واپس آئے گا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف کاغذات کی حد تک پابندیوں کا اٹھانا کسی صورت قبول نہیں بلکہ امریکا کو اس کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جس پالیسی کا ایران نے اعلان نے کیا ہے،
مقبوضہ کشمیر : شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چار نوجوان شہید
اگر امریکا اس کو تسلیم کرتا ہے تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا ورنہ سب کچھ ایسا ہی چلتا رہے گا، اور یہ کوئی مسئلہ نہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دونوں دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیز سوشل میڈیا کے ذریعے ووٹرز کو ایران کے الیکشن میں حصہ لینے سے روک رہی ہیں
اور ایرانی ووٹرز کی حوصلہ شکنی کررہی ہیں تاہم سوشل میڈیا کو ایران کے خلاف دشمن کی سازش کے لیے نہیں چھوڑیں گے، اس پر نظر رکھی جائے گی۔