جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا نے بھی چین کو واحد اقتصادی، سفارتی اور فوجی طاقت تسلیم کرلیا

04 مارچ, 2021 15:58

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین اقتصادی، سفارتی اور فوجی طاقت ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے امریکی خارجہ پالیسی پر دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ چین واحد ملک ہے، جس میں اقتصادی، سفارتی اور فوجی طاقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی : امریکی محکمہ خارجہ

انہوں نے کہا کہ واضح مقاصد اور اہداف کے حصول کیلئے جہاں ضروری ہوا، فوجی کارروائی کی جائے گی، جہاں ضروری ہوا چین کے ساتھ مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

انتھونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ ایشین پاور کے ساتھ مقابلہ صدر کا سب سے بڑا امتحان ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top