جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بوسنیا ہرزیگووینا کاپہلا موسیقارروبوٹ

13 فروری, 2021 11:02

یہ روبوٹ اس بینڈ کی خصوصی فرمائش پر گزشتہ سال سرائیوو یونیورسٹی میں الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے طالب علموں نے تیار کیا ہے

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ’روبی میگابائٹ‘ میں وہ ساری عادتیں اور خصلتیں شامل کی گئی ہیں جو کسی راک بینڈ کے ’انسان‘ ممبر میں ہوسکتی ہیں۔
اسے کھانے پینے اور شور مچانے کے علاوہ موسیقی بھی بہت پسند ہے جبکہ ’دوبیوزا‘ میں بیس گٹار بجاتا ہے۔

دوبیوزا‘ گروپ نے پچھلے سال اسے اپنے البم ’فیک نیوز‘ کےلیے ڈیزائن کروایا تھا لیکن البم ریلیز ہونے کے بعد بھی اسے اپنے گروپ میں شامل رکھا۔

یہ بھی پڑ ھیں:انسان سے بہتر ڈانس کرنے والے روبوٹ کی ویڈیو وائرل

البم کے ایک گانے ’’ٹیک مائی جاب‘‘ میں اس روبوٹ کے پورے تعارف کے علاوہ یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح روبوٹس نے پورے بینڈ کی جگہ لے کر ان سب کو اسٹوڈیو سے نکال باہر کیا۔

البتہ ’روبی میگابائٹ‘ اس بینڈ کو اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اسے باقاعدہ اپنے بینڈ کا ممبر بنالیا اور یہ ان کی ہفت روزہ آن لائن ویڈیو سیریز ’’کورنٹائن شو‘‘ میں دکھائی دینے لگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top