جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی کمپنی ٹیسلا کے سابق انجینئر نے دنیا کی تیز ترین الیکٹرک کار تیار کر لی

10 فروری, 2021 13:51

ٹیسلا کمپنی کے سابق انجینئر اور لوسڈ ایئر کے چیف ایگزیکٹیو پیٹر رالنسن نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے تیز رفتار الیکٹرک کار تیار کی ہے جو ایک بار کی چارجنگ سے طویل فاصلہ طے کرے گی

یہ کار صرف 2 سیکنڈ ہی میں صفر سے 60 میل کی رفتار پکڑ سکتی ہے جو ٹیسلا کے ماڈل ایس سے زیادہ تیز ہے۔

جب میں نے 2012 میں ٹیسلا کے لیے ماڈل ایس ڈیزائن کیا تھا تو کسی کو یقین نہیں آ رہا

تھا لیکن اس کار نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا تھا۔

یہ اس کمپنی کی پہلی کار ہوگی جو رواں سال فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں:ہواووے کا سیلف ڈرائیونگ کار کی تیاری کا منصوبہ

اب کی بار بھی ان کے کام پر کسی کو بھروسا نہیں ہو رہا لیکن وہ ایک بار پھر انقلاب برپا کرنے جا رہے ہیں۔

پیٹر رالنسن کی تیار کردہ یہ الیکٹرک کار ایک بار چارجنگ سے 517 میل یعنی 832 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہے، اور صرف دو سیکنڈ میں ہی صفر سے 60 میل کی رفتار پکڑ سکتی ہے جو ٹیسلا کے ماڈل ایس سے زیادہ تیز ہے۔

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ ایس ماڈل کی کار دو سیکنڈ سے کم وقت میں اسی رفتار سے جائے گی جب کہ ایک مرتبہ چارج کرنے سے 520 میل کا فاصلہ طے کرے گی، جب کہ رالنسن نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی کار ٹیسلا کے ایس ماڈل کو شکست دے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top