جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ کی جوابی کارروائیاں، تین روز میں تین اسرائیلی کواڈ کاپٹرز تباہ

03 فروری, 2021 16:36

بیروت : حزب اللہ نے تین روز میں تین اسرائیلی جاسوسی کواڈ کاپٹرز کو تباہ کردیئے۔

حزب اللہ نے تین روز میں جاسوسی کرنے والے تین کواڈ کاپٹرز کو نشانہ بنا کر اسرائیلی آرمی کو چکرا دیا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کواڈکاپٹرز کو غزہ کی پٹی اور لبنان کے سرحدی علاقوں میں نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی آرمی چیف نے ایران کیخلاف نئی منصوبہ بندی کی ہدایات دیدی

تباہ کئے گئے اسرائیلی فوج کے کواڈکاپٹرز کی فوٹیج ریلیز کردی گئی۔ اسرائیل فلسطینیوں کی جاسوسی کے لیے کواڈکاپٹرز کا استعمال کرتا چلا آرہا ہے۔

تباہ کئے گئے تینوں کواڈکاپٹرز اسرائیلی سرحد سے آگے جاکر فلسطینیوں کی جاسوسی کررہے تھے اور معلومات اسرائیلی آرمی تک پہنچارہے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top