جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت کا ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپس پر مستقل پابندی کا اعلان

26 جنوری, 2021 15:04

نئی دہلی: بھارت نے معروف لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک سمیت 59 چینی موبائل ایپلی کیشنز پر مستقل پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپس پر مستقل پابندی عائد کرنے کے حوالے سے تازہ ترین نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے چین کی مزید 43 موبائل ایپس پر پابندی عائد کردی

اس فیصلے سے قبل بھارتی حکومت نے ان 59 چینی ایپس پر پابندی عائد کرتے ہوئے کمپنیوں کو رازداری اور سیکیورٹی سے متعلق اپنے مؤقف کی وضاحت کرنے کا موقع فراہم کیا تھا۔

اب بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ان ایپس کی جانب سے فراہم کی جانے والی وضاحت سے مطمئن نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ ان ہر ملک میں مستقل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top