جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سردی اور واجب لوازمات

16 جنوری, 2021 14:59

سردی کا موسم بڑا ہی خوبصورت موسم ہے اس موسم کے جذبات ہی بڑے کوئی مختلف ہوتے ہیں ۔ جیسے بارش کے جذبات یعنی اگر بارش میں کوئی خوشی کا وقت ہوتو بارش کی چھن چھن موسیقی محسوس ہوتی ہے اور اگر بارش کے وقت کوئی غم سے دل بھاری ہو تو بارش کی چھن چھن سر میں ہتھوڑی کی طرح محسوس ہوگی۔اسی طرح سردی کاموسم خوشیوں کو دوبالا کردےگا اور غموں کو بھی بھڑکادیتا ہے۔یہ مختصرتعارف ہے سردی کا ورنہ تو باتیں بہت۔

 

ہر موسم کے خاص رنگ ہوتے ہیں ، ڈھنگ ہوتے ہیں اور پھر اس موسم کو برتنے کا انداز ہوتا ہے۔ ہر موسم کچھ ساتھ لاتا ہے اور واپسی پلٹتے ہوئے کچھ ساتھ لے جاتا ہے، سردی کے موسم کی اپنی سوغات ہے لیکن ہر سوغات سب کے لئے نہیں ، ہر کوئی اپنی پسند اور جیب کے حساب سے ہی سردی کی سوغات کے لُطف اٹھا سکتا ہے۔ تو پھر جانئے کہ سردی کی سوغات کون سی ہے ؟

شکر قندی:

Sweet potatoes and corn kernel: Two roadside snacks for winter - Food - Images

شکرقندی عام طور پر تو نظر نہیںآتی مگر سردی کا آغاز ہوتے ہی ٹھیلے پر شکر قندی بکتی نظر آجاتی ہے۔ میٹھی میٹھی شکر قندی کا ذائقہ کمال ہوتا ہے اور اوپر سے لیموں اور مصالحہ کا چٹخارہ اس کے ذائقہ کو چار چاند لگادیتا ہے۔ویسے تو یہ والی سوغات شا م میں چائے کےساتھ استعمال ہوتی ہے مگر بہت سے لوگ کسی بھی وقت منہ کے ذائقے تبدیل کرنے کے لئے اس کو کھاتے ہیں۔

 

سوپ:

Rain spell spikes sales of 'winter delights' in Islamabad

سردی اور سوپ کا چولی دامن کا ساتھ ہے اس کی وجہ سوپ کا ذائقہ بھی ہوتا ہے اور کارگربھی۔ ذائقہ کے تو کیا ہی کہنے ،کارگر یوں کہ اس سے ٹھنڈ کو کم کیا جاسکتا ہے جسم میں گرماہٹ دوڑائی جاتی ہے۔یہاں سردی کی پہلی ہوا چلی وہاں سوپ کے اسٹال سج گئے اور پھرشام سے رات گئے تک سوپ پینے اور پارسل والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔سوپ کے ساتھ ساتھ یخنی بھی پسند کی جاتی ہے۔

 

مونگ پھلی:

Peanuts Demand High, As Winter Its Peak | Pakistan Point

مونگ پھلی اور سردی کی راتیں کیا خوبصورت ساتھ ہے۔ سردیوں کا آفیشل قدرتی اعلان ٹھنڈی ہوا سے ہوتا ہے اور انسانی اعلان مونگ پھلی ریڑھی کی گھنٹی سے ہوتا ہے۔ سردی ہو ، کمبل ہو،مونگ پھلی ہو اور مووی ہو، اس سے کمال تفریح بھلا کیا ہوسکتی ہے۔ مونگ پھلی خشک میوہ جات کی چند اقساموں سے ایک ایسی قسم ہے جو ابھی تک غریبوں کی پہنچ میں ہے ورنہ خشک میوہ جات کا بہت بڑا حلقہ غریبوں سے روٹھ گیا ہے۔

کافی:

Get cozy this season with these 7 hot vegan drinks for winter

کافی ہر کوئی پسند نہیں کرتا مگر سردی کی راتیں طویل ہو تو کافی کا ساتھ ضروری ہوجاتا ہے۔کافی کا حلقہ احباب کا تعلق گہری فکر وتعلق والے لوگوں سے ہے۔بالخصوص کتاب پڑھنے والے شائقین یا پھر فنون لطیفہ سے جڑے لوگ اس سلسلہ کافی سے جڑے رہتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ویسے تو کافی کے شائق پورا سال اس کو پیتے ہیں مگر سردی میںچائے والے بھی کافی سے دوستی کرلیتے ہیں جیسے کہ ہم۔

 

اس بارے میں پڑھیئے : طبقات میں بٹے موسم

 

قہوہ:

قہوہ | Urdu News – اردو نیوز

سردی کی راتیں ہوں، مونگ پھلی کا ٹھیلا ہو، شکر قندی والا بھی ہو اور ایک اور چیز بھی ہے جو ان سرد راتوں میں سڑکوں پر نظر آتے ہیں ۔ ہاں وہ ہیں تھرماس اٹھائیں چھوٹی بالٹی تھامیں قہوہ بیچنے والے محنت کش۔ قہوہ والا گلیو ں گلیوں جاکر قہوہ بیچتا ہے، سردی بھگانے اور سردی کو انجوائے کرنے کا ایک ذریعہ یہ قہوہ بھی ہے۔

گاجر کا حلوہ:

How to Make Carrot Halwa (Gajar ka Halwa)
پورے سال کیک ، ربڑی ، مٹھائیاں کھانے والے سردی میں سب سے ناطہ توڑ لیتے ہیں اس کی وجہ گاجر کا حلوہ۔گاجر کا حلوہ بلا شبہ ایسی لازوال ڈش ہے جس کا زوال نہیں لوگ پورے سال اس کا انتظار کرتے ہیں جیسے آم کا کرتے ہیں۔گرم گرم گاجر کا حلوہ اور اوپر سے کھوئےکی سجاوٹ ، آپ کو سوچنے میں کتنا ذائقہ آرہا ہے تو سوچیئے جب سامنے ہوگا تو۔ گاجرکے حلوے کی وہی حیثیت ہے کھانوں میں بریانی کی ہے اورپھلوں میں آم کی ہے ۔

 

تحریر : مدثرمہدی

 

نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top