مقبول خبریں
تیراک مگر مچھ کے جبڑے میں آگیا، ویڈیو وائرل
تیراک خوش قسمتی سے خونخوار مگر مچھ کے جبڑے سے زندہ بچ کر نکل آیا، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔
مگر مچھ نے تیراک کے کاندھے کو جبڑے میں دبایا لیکن اس نے جھٹک کر چھڑا لیا اور اس طرح اس خوش قسمت کی جان بچ گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگر مچھ نے پہلے شہری کو دبوچنے کی کوشش کی اس دوران جانور کے دانت بھی تیراک کے کاندھے پر چبھے لیکن خوش قسمتی سے وہ شخص بچ گیا۔
انسان نے مگر مچھ کو خود پر حملہ آور دیکھ کر شور مچایا جس کے باعث جانور پیچھے ہٹ گیا اور شہری فوراً کشتی پر چڑھ گیا۔
Why would you even go in there? pic.twitter.com/6Xs3vkXAoI
— When Animals Attack (@Animalsandfools) October 14, 2020