جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈی آئی خان حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 9 دہشت گرد گرفتار

21 دسمبر, 2023 09:53

پشاور:ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ پر ایک ہفتہ قبل ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق حملے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق درابن سے ہے،حملے میں ملوث 7 سہولت کار بھی گرفتار کئے گئے ہیں،گرفتار دہشت گرد صدیق اللہ کا تعلق بھی درابن ڈیرہ سے ہے ۔

پشاورپولیس کے مطابق حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، جبکہ خودکش حملہ آور حسن عرف شاکر کا تعلق افغانستان سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملہ آور نے حملے سے قبل ویڈیو بھی جاری کی تھی، حملے میں ہلاک صفت اللہ مروت کا تعلق امارت اسلامی افغانستان سے تھا،ہلاک خودکش حملہ آور صفت اللہ کا شناختی کارڈ ،ڈومیسائل و دیگر دستاویزات بھی ملے ہے۔

 

 

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں سے امریکی ساختہ اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہواہے،خودکش حملہ آور صفت کے والد نے بیٹے کی امارت اسلامی سے تعلق کی تصدیق کردی ہیں۔

یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان حملے میں 22 اہلکار شہید جبکہ 29 زخمی ہوئے تھے جبکہ حملے میں 2 خودکش حملہ آوروں سمیت دیگر 2 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

یہ پڑھیں : پنجاب: سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیاں، 9 خطرناک دہشت گرد گرفتار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top