جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغانستان کے اقتصادی حالات کے باعث 86 ریڈیو اسٹیشن بند، عالمی مدد مانگنے کا مطالبہ

14 فروری, 2022 10:41

کابل : افغان میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں 86 ریڈیو اسٹیشن بند ہو چکے ہیں، صحافتی تنظیموں نے عالمی اداروں سے مالی مدد مانگ لی۔

اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان میں حالیہ سیاسی تبدیلی نے افغان میڈیا کے ریڈیو سیکٹر کو شدید متاثر کیا ہے۔

افغان میڈیا کی رپورٹ میں کئی ریڈیو اسٹیشن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شدید اقتصادی چیلنجوں کی وجہ سے ملک کے 70 فیصد ریڈیو اسٹیشن بند ہیں، ایک تو نشریاتی اداروں کو اسپانسر حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری طرف طالبان حکومت ٹیکس کا مطالبہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا طالبان پر افغانستان میں قید امریکی شہری کی رہائی کے لیے دباؤ میں اضافہ

رپورٹ میں اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے 300 سے زیادہ مختلف قسم کے میڈیا ادارے بند ہو چکے ہیں اور تقریباً 86 ریڈیو اسٹیشن مزید کام جاری نہ رکھ سکے اور دفاتر پر تالا لگا دیا۔

افغان صحافتی ادارے کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر بین الاقوامی برادری میڈیا کو مالی مدد فراہم نہیں کرتی ہے، تو ان میں سے بہت سے ریڈیو اسٹیشن اگلے چھ ماہ کے اندر بند ہو جائیں گے، جو ملک میں میڈیا کے خاتمے کو ظاہر کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top