جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آزادی مارچ کیلئے 80 فٹ اونچا اسٹیج تیار، پی ٹی آئی رہنماء سیکورٹی انتظامات سے مطمئن

26 نومبر, 2022 12:55

روالپنڈی : عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سیکورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے لیے مرکزی اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے۔ 80 فٹ اونچے اسٹیج کو سکستھ روڈ فلائی اوور پر قائم کیا گیا ہے، جہاں سے عوام کو 500 میٹر دور رکھا جائے گا۔

عمران خان کی زخمی حالت کے پیش نظر مرکزی اسٹیج تک رسائی کے لیے خصوصی ریمپ بھی تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے تعیناتی پر اثر انداز ہونے کیلئے مارچ کیا، انہیں دیر سے سمجھ آتی ہے : شاہد خاقان

فیض آباد، شمس آباد اور سکستھ روڈ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ آرپی او اور سی پی او کی جانب سے جلسہ گاہ اور مرکزی اسٹیج کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

پولیس حکام نے سیکورٹی حوالے سے مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ، عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بریفنگ بھی دی۔ عمران اسماعیل اور شبلی فراز نے اب تک کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے کہ جلسہ اور مرکزی اسٹیج پر فول پروف انتظامات کیے جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top