جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شام کے ساحل پر لبنانی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 61 افراد ہلاک

23 ستمبر, 2022 15:41

دمشق : مالیاتی بحران سے بچنے کے لیئے نکلے والے لبنانی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 61 افراد ہلاک ہوگئے۔

لبنان کے شمالی منیہ علاقے سے بہتر مستقبل کی تلاش میں یورپ کے لیئے نکلے والی کشتی شام کے ساحل کے قریب ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 61 افراد موت کا شکار ہوگئے، جبکہ 20 کے قریب لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کشتی میں 150 افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں نقلی بندوق سے بینک کو لوٹ کر اسٹار بننے والی سالی حافظ تاحال روپوش

واضح رہے کہ لبنان نے تباہ کن مالیاتی بحران کے باعث نقل مکانی میں اضافہ دیکھا ہے، جس نے پچھلے تین سالوں میں آبادی کے بڑے حصے کو غربت میں ڈال دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top