جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6000 فیصد اضافہ

07 مارچ, 2024 14:07

انٹرنیٹ سینسرشپ اور معلومات تک رسائی میں حائل رکاوٹ کے باعث پاکستان میں ورچئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی طلب میں 6000 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انٹرنیٹ پرائیویسی کمپنی پروٹون وی پی این ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جس کے استعمال سے بندش کی زد میں آنے والی ویب سائٹس کو کھولا جاسکتا ہے۔

گزشتہ ایک ماہ سے پاکستان میں سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کی سروس کو بندش کا سامنا ہے جب کہ 21 فروری کو سندھ ہائی کورٹ ملک میں انٹر نیٹ سروس بندش کے خلاف درخواستوں پر ایکس سمیت دیگر ایپس بحال کرنے کا حکم بھی دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سائٹ ایکس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم

پاکستان میں ایکس سمیت انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر حکومتی بندش کی مذمت کرتے ہیں، امریکا

پروٹون وی پی این کے سربراہ اینڈی ین نے کہا کہ 2024 دنیا بھر میں جمہوریت کے لیے ایک زلزلے کا سال ثابت ہو گا، انتخابات منعقد کرنے والے بہت سے ممالک میں آزادانہ تقریر اور آزاد انتخابی عمل کے لیے قابل اعتراض اقدامات سامنے آرہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top