جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مراکش میں کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے

22 جولائی, 2023 13:51

مراکش میں جمعے کے روز کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

مراکش کی سمندری حدود کے قریب کشتی کو حادثہ پتھروں سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا، کشتی اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ پتھروں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کشتی میں شگاف پڑ گیا اور یوں کشتی پانی میں ڈوب گئی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ریلوے کی 3 روزہ ہڑتال، 20 ہزار کارکنوں نے کام چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں 54 افراد سوار تھے جو ڈوب گئے، کشتی میں سوار 48 افراد بچ گئے جب کہ 6 افراد بدقسمتی سے ہلاک ہوگئے۔

انتظامیہ کی جانب سے لاشوں کو ریسکیو کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top