جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انڈونیشیا کے جزیرے میں 6.2 شدت کا زلزلہ

25 فروری, 2022 11:39

جکارتہ : انڈونیشیا کے سماٹرا جزیرے میں 6.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے سماٹرا جزیرے پر 6.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس نے رہائشیوں کو اپنے گھروں سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

یو ایس جی ایس کے مطابق، زلزلہ جزیرے کے شمال میں 12 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جو مغربی سماٹرا صوبے کے بکیتنگی شہر سے 70 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی جانی و مالی نقصان کی فوری اطلاع ہے، تاہم زلزلے کے جھٹکے پڑوسی صوبوں ریاؤ اور شمالی سماٹرا میں بھی محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت کو چھ ماہ میں زلزلہ متاثرہ اسکولز کی تعمیر مکمل کرنے کا حکم

انڈونیشیا بحرالکاہل کے "رنگ آف فائر” پر بیٹھا ہے، جس کی وجہ سے اسے اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

2004 میں، سماٹرا کے ساحل پر 9.1 شدت کا زلزلہ آیا اور اس نے سونامی کو جنم دیا، جس سے پورے خطے میں 220,000 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے تقریباً 170,000 افراد کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top