جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ترکیہ میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ

23 نومبر, 2022 15:07

ترکیہ کے مغربی حصے میں واقعے دوزجہ قصبے میں 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ترکیہ کے شہر استنبول اور دارالحکومت انقرہ میں بھی محسوس کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے شہروں میں پہلے زلزے کے جھٹکے محسوس کرنے کے 20 منٹ بعد اسی علاقے میں شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

 

ترک وزارت داخلہ نے کہا کہ زلزلے میں تاحال کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم وزیر صحت نے بتایا کہ زلزلے کے دوران کم از کم 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص اونچائی سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں زلزلے سے 162 افراد ہلاک، 700 زخمی، امدادی کارروائیاں جاری

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز استنبول کے مشرق میں 170 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top