جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی یرغمالیوں کی 5 لاشیں سرنگ سے برآمد، اسرائیلی فضائیہ قصووار قرار

25 دسمبر, 2023 13:52

اسرائیلی افواج نے تازہ حملے میں غزہ کے وسطی حصے میں واقع مغازی مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اتوار کو کرسمس کے موقع پر صہیونی افواج کی جانب سے غزہ میں شدید بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے۔
حماس نے ایک بیان میں اس فضائی حملے کو ”خوفناک قتل عام“ اور ”نیا جنگی جرم“ قرار دیا ہے۔

جبکہ حماس کی ایک سرنگ سے ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں حماس کے زیر زمین سرنگ نیٹ ورک سے مارے گئے پانچ اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) نے شمالی غزہ میں حماس کے ایک سرنگ نیٹ ورک کی فوٹیج شئیر کی ہے، جہاں سے پانچ یرغمالیوں لاشیں برآمد ہوئیں۔

فوٹیج میں سفید ٹائلوں والا باتھ روم اور ایک ورک روم دکھایا گیا ہے جو کنکریٹ سے بنے آپس میں جڑے ہوئے راستوں سے جڑا ہوا ہے۔

یہ  پڑھیں : اسرائیلی اسنائپرز 127افراد کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں:فلسطینی ہلال احمر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top