جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوم استحصال کشمیر، بھارت کےغیر قانونی اقدام کو 4 برس بیت گئے

05 اگست, 2023 10:41

5 اگست یوم استحصال کشمیر، کشمیری عوام کے حقوق سے محرومی کا دن۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر منسوخ کیے 4 برس بیت گئے۔

5 اگست 2019 کو مودی نے آرٹیکل 370 ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خود ارادیت پر حملہ کیا ۔ یہ وہ دن ہے جب بھارت کی مسلم دشمن مودی حکومت نے مقبوضہ وادی کے عوام سے ان کا بنیادی حق ہی چھین لیا۔ مظلوم کشمیریوں کوحاصل خصوصی ’نیم خود مختاری‘ ختم کر دی گئی ۔

خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی حکومت نے کشمیر میں کرفیو نافذکرکے اسے جیل بنادیا تھا۔ لاکھوں فوجیوں کے پہرے میں زندہ انسانوں کی سب سے بڑی جیل وادی کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے غیرقانونی اقدام کو 4 سال بیت گئے۔

مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور ہندوؤں کی آباد کاری کا منصوبہ بھی بے نقاب ہوچکا۔ مودی سرکار نے جائیداد کی خرید وفروخت کا قانون پیروں تلے روندتے ہوئے غیر کشمیری افراد کو زمین الاٹ کرنا شروع کردی۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی حکومت نے اکثرعلاقوں کو اسٹرٹیجک ایریا قرار دے کر بھاتی فوج کو قبضہ کرنے کا اختیار بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں یوم استحصال کشمیر، مسلح افواج کے سربراہان کا کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار

لاکھوں ہندوؤں کو ڈومیسائل کے اجرا کے ساتھ فاشسٹ حکومت کشمیر کی تقسیم کیلئے بھی کالے قوانین متعارف کروارہی ہے۔

بھارت سے وابستہ معاشی فوائد کے باعث دنیا اس اقدام کی مذمت تو کرتی ہے مگر کشمیرکی خصوصی حیثیت بحال کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کرتی۔

فورم برائے انسانی حقوق جموں وکشمیرکی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق ریاست کشمیر کی اسمبلی کے الیکشن کاوعدہ بھی وفا نہ کیاگیا۔ انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کےمطابق ان 4 سالوں میں قابض بھارتی انتظامیہ نے چادر چاردیواری کےتقدس کاپامال کرتے ہوئے نام نہاد سرچ آپریشنز کے دوران دو سو سے زائد کشمیروں کو شہید کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top