جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مصر کے قبطی چرچ میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک

15 اگست, 2022 14:53

قاہرہ : حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے شمال مغربی کے قبطی چرچ میں آگ لگنے کے بعد بھگڈر مچ گئی، جس کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مغربی، محنت کش طبقے کے ضلع امبابا میں ابو سیفین چرچ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آتشزدگی کا واقعہ ہوا، جس کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : مالی میں فوجیوں کی ہلاکت، مصر کا امن مشن سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

قبطی مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی عیسائی برادری ہیں، جو مصر کی 103 ملین آبادی میں سے کم از کم 10 ملین ہیں۔ قبطیوں کو اسلام پسندوں کی طرف سے انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خاص طور پر سیسی کی جانب سے 2013 میں سابق اسلام پسند صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے کے بعد، گرجا گھروں، اسکولوں اور گھروں کو جلا دیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top