جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

برازیل میں طوفانی بارش کے باعث 40 افراد ہلاک

21 فروری, 2023 10:23

برازیل میں طوفانی بارش کے باعث ہر طرف مٹی کے ڈھیر بن گئے، اب تک 40 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

برازیل کے علاقے ساؤ سیباسٹیاؤ میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ریکارڈ توڑ طوفان فروری میں ہونے والی عام بارش سے دو گنا زیادہ برس گیا۔ ان تیز بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ بھی زیادہ ہوئی، جس کے نتیجے میں بہت کچھ دفن ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 36 افراد ہلاک

خطے کی سبز پہاڑیوں پر بھوری کیچڑ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جب کہ گھبراہٹ کے شکار مکین اب بھی اپنے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ نے اہم سڑکیں بند کر دیں، جس سے امدادی عملے کے لیے پہنچنا مشکل ہو گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 40 افراد ہلاک اور معتدد لاپتہ ہوچکے ہیں۔ سیکڑوں رہائشیوں کو اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنا پڑی ہے، سرمئی آسمان کے باعث مزید بارشوں کا خطرہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top