جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی حملے میں غیر ملکی میڈیا ایجنسی کے فوٹوگرافر کے 4 بچے اور 4 بھائی شہید

06 نومبر, 2023 12:09

غزہ میں اسرائیلی حملے میں ترک خبر ایجنسی کے فوٹوگرافر کے 4 بچے اور 4 بھائی اہل خانہ سمیت شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کو اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے مزید 20 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ المغازی کیمپ حملے میں ترک خبر ایجنسی کے فوٹو گرافر محمد علاؤل کے 4 بچے،4 بھائی اور ان کے بچے اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے۔

غزہ میں پچھلےکچھ گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 200 سے زائدفلسطینی شہید ہوگئے جس میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

 یہ پڑھیں : اسرائیلی وزیر نے تباہ حال غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی دیدی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top