جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیپال کے دارالحکومت میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

11 جون, 2022 15:05

کھٹمنڈو : 4.7 شدت کے زلزلے کا مرکز کھٹمنڈو سے 15 کلومیٹر مشرق میں بھکتاپور ضلع میں تھا۔

نیپال میں رات گئے 4.7 شدت کے زلزلے نے کھٹمنڈو کو ہلا کر رکھ دیا، بہت سے لوگوں کی نیندیں اُڑ گئیں اور وہ باہر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

زلزلہ کو قومی زلزلہ پیما مرکز نے صبح 2.36 بجے ریکارڈ کیا، جس کا مرکز بھکتاپور ضلع میں تھا، جو دارالحکومت سے 15 کلومیٹر مشرق میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں زلزلہ، 8 افراد ہلاک، 86 زخمی

زلزلے کے جھٹکے کھٹمنڈو وادی اور اس کے اطراف میں محسوس کیے گئے، تاہم واقعے کے فوری بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے لکھا کہ اس نے انہیں 2015 کے تباہ کن زلزلے کی یاد دلا دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top