جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میکسیکو-امریکہ کی سرحد پر مہاجرین کے مرکز میں آگ لگنے سے 39 تارکین وطن ہلاک

29 مارچ, 2023 15:40

امریکی سرحد کے قریب قائم پناہ گاہ میں آگ قابو سے باہر ہوگئی، جس سے 39 تارکین وطن جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

میکسیکو-امریکی سرحد پر حالیہ تاریخ میں سب سے مہلک ترین واقعہ پیش آگیا۔ ٹیکساس کی سرحد سے متصل شہر کے ایک مقام پر موجود وینزویلا اور وسطی امریکی تارکین وطن کے ٹھکانے پر آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 39 تارکین وطن جل کر خاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق تارکین وطن کو معلوم ہوا کہ انہیں ملک بدر کیا جائے گا، جس پر انہوں نے پناہ گاہ کے دروازے میں چارپائیاں ڈال دیں اور انہیں آگ لگا دی اور ایک بڑے واقعے کو جنم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز گِل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، چار ہفتوں کے لیے امریکہ جانے کی اجازت

آگ لگنے سے مزید 29 تارکین وطن زخمی بھی ہوئے، جنہیں مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ شدید چوٹیں اور جلنے سے متاثرین کی شناخت کا عمل مزید پیچیدہ ہو رہا ہے۔ 28 تارکین وطن کا تعلق گوئٹے مالا سے ہے، جبکہ مرنے والوں کی شناخت ابھی باقی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ میکسیکو کو درکار ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور ہماری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں، جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top