جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع

31 اکتوبر, 2018 14:01

اسلام آباد احتساب عدالت کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

نیب نے شہباز شریف کو بدھ کے روزاحتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔ احتساب عدالت کے جج نے ان سے استفسار کیا کہ آپ کو یہاں کون لایا ہے؟۔ شہباز شریف نے جواب دیا کہ مجھے نیب والے لے کر آئے ہیں، میری کمر میں تکلیف ہے زیادہ سفر نہیں کرسکتا، راہداری ریمانڈ دیا جائے۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے بتایا کہ انہیں سات تاریخ کو لاہورکی احتساب عدالت میں پیش کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جسمانی ریمانڈ میں صرف متعلقہ احتساب عدالت ہی توسیع کرسکتی ہے، جس پر عدالت نے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کی احتساب عدالت نے انتیس اکتوبر کو شہباز شریف کا 3 روزہ رہداری ریمانڈ منطور کیا تھا۔

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top