جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سٹیزن پورٹل سسٹم:حکومت نے ہر ماہ اعدادوشمار جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

31 اکتوبر, 2018 15:12

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کیے گئے سٹیزن پورٹل سسٹم پر اب تک 60 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں ہیں۔ ملنے والی زیادہ ترشکایات صفائی سے متعلق ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے قائم کیا گیا سٹیزن پورٹل سسٹم 2 روز بعد اینڈرائیڈ کے علاوہ آئی فون پر بھی منتقل کر دیا جائے گا سٹیزن پورٹل سسٹم پر اب تک 60 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں ہیں۔

عوام کی سسٹم تک زیادہ سے زیادہ رسائی کیلئے حکومت نے ٹول فری نمبر جاری کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ شکایات کے تدارک کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں مانیٹرنگ نظام بھی قائم کیا جائے گا، شکایات موصول ہونے کے بعد انہیں متعلقہ محکمے کے سربراہ کو بھجوایا جا ئےگا۔

3 ہزار سے زائد محکمے کمپیوٹر سے منسلک ہیں حکومت کو ملنے والی زیادہ ترشکایات صفائی سے متعلق ہیں، حکومت نے ہر ماہ ان اعدادوشمار جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے عوام کو بتایا جائے گا کہ کن افسروں کے بارے میں زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top