جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈونلڈ ٹرمپ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نیا بیان جاری

31 جنوری, 2019 16:07

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغان امن مذاکرات بہتر انداز میں جاری ہیں لیکن ان مزاکرات کے اختتام تک انتظار کرنا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں لڑائی اب بھی جاری ہے مگر افغان عوام کی خواہش ہے کہ اس نہ ختم ہونے والی جنگ سے چھٹکارا حاصل کریں۔ افغان امن مذاکرات بہتر انداز میں جاری تو ہیں لیکن اس کی کامیابی کیلئے اختتام تک انتظار کرنا ہوگا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں جنوبی کوریا اور امریکی تعلقات پربھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ امریکا دنیا میں امن کا خواہشمند ہے اور اسکے لیے بات چیت جاری رکھے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top