جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

7اکتوبر سےغزہ میں 30ہزار اہداف کونشانہ بنایا گیا:اسرائیلی فوج

15 جنوری, 2024 09:27

 

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 7اکتوبر سےغزہ میں 30ہزار اہداف کونشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق فورسز نے تقریباً2300فلسطینیوں سےپوچھ گچھ کی ،جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 2650فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ 7اکتوبر سے غزہ سے تقریباً9ہزار ،لبنان سے 2ہزار اورشام سے تقریباً30میزائل داغے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں جنگ کے100روز مکمل ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار سے متجاوز ہوچکی ہے جبکہ 60 ہزار 317 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت سے شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

یہ پڑھیں : غزہ: جنگ کے 100 روز مکمل، اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 135 فلسطینی شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top