جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی سی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل نے ایران کی حمایت کردی

30 جنوری, 2019 14:10

اسے کہتے ہیں معاہدے کی پاسداری۔ امریکی سی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل امریکا ایران جوہری سمجھوتے میں ایران کی جانب جوہری معاہدے کی پاسداری کی تصدیق کر بیٹھیں۔ جینا ہیسپل کہتی ہیں امریکا کا جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے باوجود ایران اس ڈیل پر عمل پیرا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالتے ہی امریکی پالیسیاں دنیا میں جگ ہنسائی باعث بنے لگی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال مئی میں جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پر سخت پابندیاں لگائیں گے۔ ایران سے جوہری تعاون کرنے والی ریاست پر بھی پابندیاں لگائیں گے۔
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل کا کہنا ہے کہ امریکا کا جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے باوجود ایران اس ڈیل پرعمل پیرا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سی آئی اے کی خاتون سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوہری ڈیل 2015 پر ایران اب بھی عمل درآمد کررہا ہے تاہم اس کے چند اہداف بھی ہیں جسے وہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ جینا ہیسپل کا کہنا تھا کہ ایران اس ڈیل پر عمل پیرا رہتے ہوئے یورپ پر دباؤ بڑھانا چاہتا ہے تاکہ معیشت کی بہتری اور تجارت سے متعلق فوائد حاصل کیا جاسکیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top